پینٹ شرٹ ،ٹی شرٹ جو یہود نصاری پہنتے ہوں ان کا پہننا کیسا ہے؟

سوال: پینٹ شرٹ  ،ٹی شرٹ  جو یہود نصاری پہنتے ہوں  ان کا پہننا کیسا ہے؟

جواب: ایسی پینٹ شرٹ پہننا  جو ستر کو ڈھانپے نیز اتنی چست نہ ہو کہ اعضاء ستر کی ہیئت نمایاں کرے تواس کا پہننا شرعاً جائز ہے،البتہ بہتر یہ ہے کہ پینٹ شرٹ کی بجائے  سنت کے مطابق شلوار قمیص والا لباس پہنا جائے، علمائے کرام نے پہلےپینٹ پہننے کی ممانعت اس لیے فرمائی تھی کہ اس زمانہ میں یہ کفارکاشعارتھی لیکن فی زمانہ پینٹ پہنناکفارکاشعار(یعنی اُن کے ساتھ خاص)نہ رہابلکہ مسلمانوں میں بھی اس کارواج ہوگیاہے لہذا اس کا پہننا جائز ہے ۔

یہ یاد رہے کہ اگرپینٹ چست اورتنگ ہوجس سے اُن اعضاکی ہیئت ظاہرہوتی ہوجن کے چھپانے کاحکم ہے تولوگوں کے سامنےایسی پینٹ پہنناممنوع ومکروہ  ہے۔

(دعوت اسلامی)

کیا سفر میں قضاء عمری ادا کرسکتے ہیں ؟

 

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے