سوال: پیشاب کرکے نماز پڑھنے کے دوران قطرہ آنے کا احساس ہو تاہے اور ایسا ہر بار ہوتاہے لیکن چیک کرنے پر کبھی کبھی قطرہ کا اثر موجود ہوتا ہے اور کبھی کبھی کچھ نہیں ہوتا. تو اس صورت میں کیا کرے؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں جب نماز کے بعد چیک کرنے پر معلوم ہو جائے کہ واقعی پیشاب کا قطرہ نکلا تھا تو وہ نماز دوبارہ پڑھنی ہو گی ، لیکن اگر نماز کے بعد چیک کرنے پر معلوم ہو کہ پیشاب بالکل بھی نہیں نکلا تھا تو وہ نماز ہو جائے گی۔