سوال: کیا کسی بھی ولی کو غوث کہہ سکتے ہیں ؟جیسے امیر اہلسنت کو بھی غوث کہہ سکتے ہیں ؟
جواب:اولیاء کرام کے مختلف درجات ہیں ،ان درجات میں سے سب سے بلند درجہ ،درجہ غوثیت کاہے ،جو کہ ہر ولی کو عطا نہیں کیا جاتا ،لہذا ہر ایک ولی کو غوث نہیں کہا جاسکتا ،اور کونسا ولی کس درجہ ولایت پر فائز ہے یہ جاننا ہمارے لئے لازم نہیں اور نہ ہی ہر کوئی اس کی پہچان کر سکتا ہے۔