سوال: وضو کے بعد استعمال ہونے والے رومال جو کسی نے استعمال کئے ہیں وہ بہت زیادہ ہیں ،وہ پڑے پڑے خراب ہو جائیں گے،تو کیا اسے بیچ کراس کا پیسا استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں ؟
جواب:اس بات کی وضاحت کریں کہ یہ رومال مسجدکے چندے سے خریدے گئے ہیں یا کسی نے خودخرید کر رکھ دئے ہیں ؟اگر خود رکھے ہیں تو کیا کسی کو مالک کیا ؟یا بغیر بتائے رکھ کر چلا گیا ہے ؟کیارومال واقعی ایسے ہیں کہ ان کے پڑے رہنے سے یہ خراب ہو جائیں گے؟یونہی یہ بھی واضح کریں کہ اگر مسجد انتظامیہ کے حوالے کئے ہیں تو ان کوبیچنے کا اختیاردیا ہے یا نہیں؟الغرض جوبھی صورت ہواسے واضح کریں۔