سوال: وضو کرنے کے بعد انگلی پانی میں چلی جائے تو کیا وہ پانی مستعمل ہو جائے گا؟
جواب:وضوکے بعداگردوبارہ حدث طاری ہوااوررفعِ حدث کے لیے انگلی پانی میں داخل کی یاحدث تو طاری نہیں ہو ا لیکن بنیتِ تقرب ایساکیاتوپانی مستعمل ہوجائے گااوراگرنہ حدث طاری ہواورنہ ہی بنیت تقرب ایساکیااورانگلی پانی میں چلی گئی تواس سے پانی مستعمل نہ ہوگا۔