وراثت کیسے تقسیم کی جائے

سوال: میری بہن کا انتقال ہوا ،اس کی شادی نہیں ہوئی والدین حیات ہیں ،11بہنیں اور 4 بھائی ہیں ،تو ان میں وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟

جواب: سوال میں بیان کردہ صورت حال اگردرست ہےتوبعدازامورمتقدمہ علی الارث(یعنی کفن دفن کےخرچے،پھرمیت کےذمےجوقرض ہےاس کی ادائیگی کےبعد جومال بچ جائےاس کی ایک تہائی میں سےجائزوصیت اگرکی ہوتواس کی ادائیگی کےبعد)مرحومہ کی کل جائیدادمنقولہ(رقم، زیورات، گھریلوسامان وغیرہ)وغیرمنقولہ(پلاٹ،مکان اوردکان وغیرہ)کےکل6حصے کئے جائیں گے،جن میں باپ  کو 5اور ماں کو 1حصہ دیا جائے گااور بہن بھائی مرحومہ کی وراثت سے محروم رہے گے۔

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے