سوال: وتر میں دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے اور سجدے میں یاد آئے تو کیا نماز دوبارہ پڑھنا ضروری ہے یا سجدہ سہو کر لینے سے نماز ہو جائے گی؟
جواب: وتر میں اگر دعائے قنوت بھول گئے تو نماز کے آخر میں سجدہ سہو کر لینےسے نماز ہو جائے گی ،دوبارہ پڑھنے کی حاجت نہیں ۔