وتر میں تکبیر قنوت کے لیے ہاتھ اٹھانا بھول گئے

سوال:   وتر میں تکبیر قنوت کے لیے ہاتھ اٹھانا بھول گئے تو کیا  آخر میں سجدہ سہو کرنا پڑے گا ؟

جواب:   اگر آپ نے تکبیر قنوت کہی اور دعائے قنوت بھی  پڑھی ہے ،لیکن تکبیر قنوت کے وقت بھولے سے ہاتھ نہیں اٹھائے تو نماز ہو گئی اور سجدہ سہو کی بھی حاجت نہیں کہ ہاتھ اٹھاناسنت ہے اورسنت بھول جانے سے سجدہ سہونہیں ہوتا،ہاں اگرتکبیرقنوت بھی بھولے سے رہ گئی تھی تو اس کی وجہ سے سجدہ سہولازم ہوگاکہ تکبیرقنوت واجب ہے اورواجب بھولے سے چھوٹ جائے توسجدہ سہولازم آتاہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے