سوال: واٹر ٹینک میں چھپکلی گر کر مرگئی تھی ، پانچ چھ ماہ پہلے ، اس کو پاک کرنے کیا طریقہ ہے؟
جواب:واٹرٹینک میں چھپکلی مر گئی تو سب سے پہلے اسے باہر نکال دیں ، اس کے بعد ٹنکی کے ایک طرف سے واٹرپمپ کے ذریعے پانی داخل کیاجائے اوراسی دوران جب وہ داخل ہورہا ہے دوسری جانب سے پانی نکلناشروع ہوجائے( مثلاًٹونٹی یانالی وغیرہ کے ذریعے ) توپاکی حاصل ہوجائے گی۔