سوال: نیک کام کر کے اپنے آپ کو نیک خیال کرنا تکبر کے طور پر یہ کیسا ہے؟
جواب:نیک کام کرنے کے بعد اپنے آپ کو دوسروں سے بہتر خیال کرنا یہ تکبر ہے اورتکبر کرنا سخت حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ،لہذا نیک کام کرنے کے بعد عاجزی کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور یہ خیال کرنا چاہئے کہ میں نے جو نیک عمل کیا ہے اس میں میرا کوئی کمال نہیں ،یہ اللہ تعالیٰ کا فضل و احسان ہے ۔