نیچری فرقے کے عقائد و نظریات

نیچری فرقے کے عقائد و نظریات

نیچری وہ فرقہ ہے جس کا عقیدہ یہ ہے کہ جیسی آدمی کی نیچر ہو ویسا دین ہونا چاہئیے مطلب یہ کہ

اللہ تعالی اور اس کے حبیب ﷺکے احکامات و قوانین کا نام دین نہیں ہے بلکہ جو آدمی کی نیچر ہو ویسا دین ہونا چاہئیے اس فرقے کو نیچری کہتے ہیں نیچری فرقے کا بانی سر سیّد احمد خان ہے۔سرسید احمد خان خود نیچری تھااس کے نظر یات باطل تھے ۔

سرسیّد کے اسلام کے خلاف جرائم اور اسکے کفریہ عقائد}

سرسیّد کے خاص اور چہیتے شاگرد اور پہنچے ہوئے پیروکار خالد نیچری کی خاص پسندیدہ شخصیت ضیاء الدین نیچری کی کتاب ’’خود نوشت افکار سر سیّد‘‘ کی چند عبارتیں آپ کے سامنے پیش کی جاتی ہیں ۔

عقیدہ :خدا نہ ہندو ہے نہ عرضی مسلمان ،نہ مقلّد نہ لا مذہب نہ یہودی نہ عیسائی بلکہ وہ تو پکا چھٹا ہوا نیچری ہے ۔(بحوالہ :کتاب :خود نوشت ص63)

عقیدہ :خدانے اَن پڑھ بد ؤوں کے لئے ان ہی کی زبان میں قرآن اُتارا یعنی سرسیّد کے خیال میں قرآن انگریزی جو اس کے نزدیک بہتر واعلیٰ زبان ہے اس میں نازل ہو نا چاہئے لیکن خدا نے اَن پڑھ بدؤں کی زبان عربی میں قرآن نازل کیا ۔(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :خود نوشت )

عقیدہ :شیطان کے متعلق سرسیّد کا عقیدہ یہ تھاکہ وہ خود ہی انسان میں ایک قوّت ہے جو انسان کو سیدھے راستے پر سے پھیر تی ہے ۔شیطان کے وجود کو انسان کے اندر مانتا ہے انسان سے الگ نہیں مانتا ۔

(بحوالہ :کتاب :خود نوشت ص 75)

عقیدہ :حضرت آدم علیہ السلام کا جنّت میں رہنا ،فرشتوں کا سجدہ کرنا ،حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور امام مہدی رضی اللہ عنہ کا ظہور ،دجال کی آمد ،فرشتے کا صور پھونکنا ،روز جزا و سزا ، میدان حشرو نشر ، پل صراط، حضور ﷺکی شفاعت ،اللہ تعالیٰ کا دیدار ان سب عقائد کا انکار کیا ہے جو کہ قرآن و حدیث سے ثا بت ہیں ۔(بحوالہ :کتاب :خود نوشت ص 24تا132)

عقیدہ :خلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں یہ کہتا ہے کہ خلافت کا ہر کسی کو استحقاق تھا جس کی چل گئی وہ خلیفہ ہوگیا ۔(بحوالہ :کتاب :خود ونوشت ص 233)

عقیدہ :حج میں قربانی کی کوئی مذہبی اصل قرآن سے نہیں پائی جاتی آگے لکھتا ہے کہ اس کا کچھ بھی نشان مذہب اسلام میں نہیں ہے حج کی قربانیاں درحقیقت مذہبی قربانیاں نہیں ہیں ۔(معاذاللہ )

(بحوالہ :کتاب :خو د نوشت ص 139)

عقیدہ :الطاف حسین حالی حیاتِ جاوید میں لکھتا ہے کہ جب سہانپور کی جامع مسجد کے لئے ان سے چندہ طلب کیا گیا تو انہوں نے (سر سیدنے )چندہ دینے سے انکار کر دیا اور لکھ بھیجا کہ میں خدا کے زندہ گھروں (کالج )کی تعمیر کی فکر میں ہو ں اور آپ لوگوں کو اینٹ مٹی کے گھر کی تعمیر کا خیال ہے ۔ص 101(معاذاللہ )

ٍ اعلحٰضرت امام اہلسنّت مولانا شاہ احمد رضا خا صاحب محدّث بریلی علیہ الرحمہ نے اسکے لٹر یچر وغیرہ کے تجز ئیے کے بعد یہ فتویٰ دیا ہے کہ سرسیّد احمد خان نیچری گمراہ آدمی تھا ۔

دیوبندی فرقے کے مولوی یوسف بنوری نے اپنے بڑے مولوی انور شاہ کشمیری کی کتاب ’’مشکلات القرآن‘‘ کے مقدمے تتمۃالبیان ص 30پر سر سید کے کفر یات کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سر سید زند یق ،ملحد اورجاہل گمراہ تھا ۔

محترم حضرات !سر سید احمد خان فرقہ وہابیت سے تعلق رکھتا تھا بعد میں اس نے نیچری فرقے کی بنیاد رکھی انگریزوں کا ایجنٹ ،نام نہاد لمبی داڑھی والا مسٹر احمد خان بھی کچھ اس قسم کا آدمی تھا جسکی وجہ سے اسکے ایمان میں بگاڑ پیدا ہوا اور آہستہ آہستہ اس نے اسلامی حقائق و عقائد کا مذاق اڑانا شروع کی اور بے ایمان ،مر تد اور گمراہ ہوگیا ۔

دینِ اسلام میں نیچری سوچوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اللہ تعالیٰ اوراسکے رسول ﷺکے مقرّر اور بیان کردہ قوانین پر عمل کرنے کا نام اسلام ہے ۔

سر سید احمد خان ’’سید‘‘نہ تھا بلکہ مسٹر احمد خان تھا اس کو اسلام کا خیر خواہ کہنے والے اس کے باطل عقائد پڑھ کر ہوش کے نا خن لیں اس کو اچھا آدمی کہہ کر یا لکھ کر اپنے ایمان کے دشمن نہ بنیں کیونکہ ہر مکتبہ فکر کا عالم مسٹر احمد خان (سر سید احمد خان )کو نیچری فرقہ کا بانی ،گمراہ اور زند یق لکھتا ہے ۔

 

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے