نکلی ناخن بیچنا کیسا

سوال: آج کل عورتیں ایسے ناخن پہنتی ہیں جو اترتے نہیں 6،7ماہ تک رہیتے ہیں پھر اور لگوا لیتی ہیں اگر اتارنا چاہیں نہیں اتار سکتے ، ان ناخنوں کووہی لوگ اتارسکتے ہیں ،جویہ لگانے کا کام کرتے ہیں ،ہر ایک اسے نہیں اتار سکتا،لہذانا ان کا وضو ہوتا نہ غسل ،ان کے پکے ہو ئےکھانے کا کیا حکم ہوگا؟

اوران کو اپنے گھر بلانا کیسا؟

اگر ایسی کوئی عورت فوت ہو جائے تو کیا اس کو غسل دیں گے؟

جواب:دریافت کردہ صورت میں اگرچہ ایسے ناخن لگاناشرعاً درست نہیں،لیکن اس وجہ سے ان کے ہاتھ کا پکاہوا کھانا حرام نہیں ہوگا   اور ایسی عورت کو گھر آنے سے روکنا بھی کوئی شرعا لازم نہیں  اور ایسی عورت اگر فوت ہو جائے تو اسے غسل بھی دیا جائے گا، اسے غسل کے بغیر دفنا ناجائز نہ ہوگا۔

اور دریافت کردہ صورت  میں وضو و غسل کے بارے حکم یہ ہے کہ اسے اتارے بغیر وضو  وغسل نہیں ہوگا ،خود اتاریں یا کسی ماہر سے اتروائیں  ،ایسے ناخنوں کا اتارنا ان پر ضروری ہے ۔

(دعوت اسلامی)

کمپنیوں کے شئیر خریدنا بیچنا کیسا ہے؟

About Ali Aqbat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے