سوال: نماز کے دوران کوئی حرف غلط مخرج سے نکل جائے اور فوراً اسے درست کرلیا جائے تو کیا اس سے سجدہ سہو واجب ہو جائے گا؟
جواب: نماز کے دوران قراءت میں غلطی ہوئی جو نماز کو فاسد کردیتی ہے اور فوراً اسے درست کر لیا تو نماز ہو جائے گی اورسجدہ سہو بھی واجب نہیں ہوگا۔