سوال: نماز میں ناک بہے اور رومال پاس نہ ہوتو کیا قمیص کو الٹاکر کے اس سے ناک صاف کر سکتے ہیں ؟تو اس سے کیا کپڑے ناپاک ہو جائیں گے؟
جواب:نماز میں ناک بہے اور رومال پاس نہ ہو تو قمیص کے دامن یا آستین سے صاف کرسکتے ہیں ،جبکہ یوں کرنے میں عمل کثیر نہ ہو اور ناک کی رطوبت چونکہ ناپاک نہیں ،لہذا دامن یا آستین کو ناک کی رطوبت لگنے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے۔