سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز اشراق کی فضیلت کیا ہے؟ اور اس کا وقت کون سا ہے؟ سورج طلوع ہونے کے فوراً بعد اشراق کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ |
نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا ارشاد پاک ہے: جو شخص فجر کی نماز جماعت سے پڑھ کر ذکر خدا کرتا رہا یہاں تک کہ آفتاب بلند ہو گیا پھر دو رکعتیں پڑھے تو اُسے پورے حج اور عمرہ کا ثواب ملے گا۔
نماز اشراق کا وقت سورج طلوع ہونے کے بیس منٹ بعد سے لے کرنصف النہار شرعی یعنی ضحوۂ کبری کی ابتداء سے پہلے تک ہے، سورج طلوع ہونے کے فوراً بعدبیس منٹ تک کوئی بھی نماز پڑھنا جائز نہیں کہ یہ وقت مکروہ ہے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم قضا نماز کے ہوتے ہوئے نوافل پڑھنے کا حکم |
Tags darulfikar darulfikar sharia darulfikarc.com Namaz Ishraq Ki Fazilat kiya Hai ? اشراق کی فضیلت بیان کردیجئے دارالفکر دارالفکر شریعہ نماز اشراق کی فضیلت کیا ہے نماز اشراق کی فضیلت کیا ہے؟