سوال: نمازتہجد کا کیا طریقہ ہے؟
جواب: نماز تہجد کا وقت عشاء کی نماز کے بعد سو کر اٹھے اس کے بعد سے صبح صادق طلوع ہونے کے وقت تک ہے تہجد کی نماز کم سے کم دو رکعت اور زیادہ سے زیادہ حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے آٹھ رکعت تک ثابت ہے اور اسکے پڑھنے کا وہی طریقہ ہے جو عام نوافل پڑھنے کا ہے۔