نماز، روزے کے فدیہ میں کپڑے دینا کیسا ہے ؟

سوال: کپڑے فدیہ میں دئیے جاسکتے ہیں؟

جواب: جی ہاں! کپڑے بھی فدیہ میں دئیے جاسکتے ہیں اورفدیہ میں کپڑوں کی اس قیمت کالحاظ ہوگاجو فدیہ دیتے وقت مارکیٹ میں ان کی قیمت ہو۔اوراس کی تفصیل یوں ہوگی کہ فدیہ لازم آنے والے دن میں  جتنی  مثلاگندم لازم ہوئی ،اس دن اس کی جومارکیٹ میں قیمت ہے،اتنی قیمت کاکپڑاوغیرہ شرعی فقیرکودے دیاجائے توفدیہ اداہوجائے گا۔

   امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ سے سوال ہوا کہ:

    "(فدیہ میں) غلّہ دینا بہتر ہے یا اس کی قیمت باندھ کر جو اُس زمانہ میں نرخِ بازار ہو، کون زیادہ مناسب ہے؟اور نقد روپیہ کا بھی کل وہی حکم ہے جو غلّہ کا ہے یا فرق ہے؟”

   تو آپ نے جواباً ارشاد فرمایا:” قیمت افضل ہے مگر قحط میں کھانا دینا بہتر۔۔۔ ۔۔۔قیمت میں نرخ بازار آج کا معتبر نہ ہوگا جس دن ادا کررہے ہیں بلکہ روز وجوب کا مثلاً اُس دن نیم صاع گندم کی قیمت دو آنے تھی آج ایک آنہ ہے  تو ایک آنہ کافی نہ ہوگا۔ دو آنے دینا لازم ، اور ایک آنہ تھی اب دوآنے ہوگئی تو دو آنے ضرور نہیں ایک آنہ کافی۔” (فتاوی رضویہ ،ج 10،ص 531،537،538،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

تہجد کے لیے اذان دینے کا حکم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے