سوال: شلوار پر نجاست لگی تھی ،میں نے ٹوٹی کھولی اور اس نجاست والی جگہ کو اس کے نیچے کر دیا اور کپڑے کو ملتا رہا اور پانی چلتا رہا اور مجھے ظن غالب ہو گیا کہ نجاست کا اثر ختم ہو چکا ہے تو کیا اس طرح کپڑا پاک ہوگیا ؟
جواب:صورت مسئولہ میں جب ٹونٹی کا پانی چلا کر کپڑا اس کے نیچے کر کے اتنی دیر پانی بہایا کہ ظن غالب ہو گیا کہ اب نجاست کا ااثر باقی نہ رہا،تویہ کپڑا پاک ہوگیا اسے تین مرتبہ دھونے اور نچوڑنے کی حاجت نہیں،کیونکہ ٹونٹی کاپانی جاری پانی کےحکم میں ہے اورجاری پانی میں کپڑا پاک ہونے کے لئے نجاست کے چلے جانے کا ظن غالب ہو جانا ہی کافی ہے ۔