سوال: ناپاک جگہ کے خشک ہونے کے بعد اس جگہ مصلیٰ بچھا کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جواب: ناپاک زمین اگر خشک ہو جائے اور نَجاست کا اثر یعنی رنگ و بو جاتا رہےتووہاں نماز پڑھنابغیر مصلی کے بھی جائز ہےتو مصلی بچھاکر بدرجہ اولی جائز ہے البتہ اگر زمین نہیں بلکہ کارپیٹ ،ریگزین وغیرہ ناپاک ہوئے اور خشک ہوگئے تو اس پر مصلی بچھاکر نماز پڑھنا جائز ہے
نوٹ: یاد رہے کہ جو زمین گوبر سے لِیسی یا لِیپی گئی اگرچِہ وہ سُوکھ جائے پھر بھی عَین اس زمین پر بلا حائل نَماز پڑھنا جائز نہیں، البتّہ ، اس کے سُوکھ جانے کے بعد اس پر کوئی موٹا کپڑا بچھا کرنَماز پڑھی تونَماز دُرُست ہو گی ۔