نابالغ بچوں کے لباس،کھانے کی چیزیں،اپنے دوسرے بچوں کو دے سکتے ہیں یا نہیں ؟

سوال: نابالغ بچوں کے لباس،کھانے کی چیزیں،اپنے  دوسرے بچوں کو دے سکتے ہیں یا نہیں ؟

جواب:نابالغ بچوں کے وہ کپڑے یا وہ چیزیں جو انہیں مالک بنانے کی نیت سے خریدے ،تو یہ چیزیں نابالغ بچوں کی ملک ہوں گی،ان کپڑوں اورچیزوں کووالدین اپنے دوسرے بچوں کو نہیں دے سکتے،البتہ اگربچے کے لباس وغیرہ فارغ ہوں یعنی اب اس بچے کےکام کے نہ رہیں  تووالدین مارکیٹ ولیو پرخریدکردوسرے بچوں کو دے سکتے ہیں ۔

اوروہ کپڑے یاچیزیں جوانہیں مالک بنانے کے لئے نہیں خریدیں بلکہ اس لئے خریدیں کہ جب تک ان کے استعمال میں ہیں یہ استعمال کر لیں ،جب اس کے استعمال کے نہ رہیں گی کسی دوسرے کام میں استعمال کر لیں گے،تو ایسی اشیاء اسی  کی ملک میں ہیں جس نے خریدی تھی ،اب یہ خریدنے والا والدین میں سے کوئی بھی ہو ،اپنے دوسرے بچے کو استعمال کرنے کے لئے دے سکتا ہے۔

(دعوت اسلامی)

صرف فرض پڑح کر دکان کھولنا کیسا  !

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے