سوال: میں 60 مسکينوں کو کھانا کھلانے کی رقم ايک ہی وقت پر ادا کر سکتی ہوں؟ جيسے میں uk میں ہوں تو يہاں کوئی مسکين نہیں،
جواب:دریافت کردہ صورت میں اگر آپ کی مراد روزے کا کفارہ ہے تو روزے کے کفارے میں کھانے کی جگہ یہ رعایت بھی موجودہے کہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانے کی بجائے اس کی رقم بھی دی جاسکتی ہے اس کاطریقہ یہ ہے کہ یاتو ساٹھ مسکینوں کو صدقہ فطر کی مقداررقم دے دے یا ایک مسکین کو ساٹھ دن صدقہ فطر کی مقدار رقم دے دے تو اس کا کفارہ ادا ہوجائے گا ۔یاد رہے کہ اگر ایک ہی دن ،ایک ہی مسکین کو ساٹھ صدقہ فطر کی مقدار ادا کر دئے تو ایک ہی دن کا یہ صدقہ فطر کہلائے گا بقیہ انسٹھ دنوں کا دوبارہ علیحدہ علیحدہ ہر دن صدقہ فطر ادا کرنا ہوگا۔