سوال: میں کپڑوں کا کاروبار کرتا ہوں عورتوں کے کپڑوں پر بعض دفعہ چمک ہوتی ہے اور وہ ہاتھوں کو لگ جاتی ہے تو وضو میں اسے چھڑانا ضروری ہے یا مجھے اس بات کی رخصت ہے کہ میں اس کاکام کرتا ہوں ؟
جواب: صورت مسئولہ میں وضو یا غسل اس انداز میں کریں کہ حتی الامکان یہ چمک یا افشاں جسم سے جد اہوجائے البتہ اگر دھونے کے باوجود قلیل مقدار میں جسم کے کسی حصہ پر لگی رہ جائے تو اس سے وضو وغسل ہوجائے گا ،دوبارہ کرنے کی حاجت نہیں ۔