سوال: میں نے آن لائن ایک جوتا 1200کا منگوایا ہے وہ مجھے پورا نہیں،بڑا ہے تو اس جوتے کو میں اگر زکوٰۃ میں دوں تو کیا میری 1200زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟
جواب:پوچھی گئی صورت میں شرعی فقیر کو دیتے وقت اگر اس جوتے کی واقعتاً مارکیٹ ویلیو 1200 ہی ہے تو شرعی فقیر کو یہ جوتا دینے سے 1200 کے برابر زکوٰۃ ادا ہو جائے گی۔