سوال: میری کپڑے کی دوکان ہے اس میں کسی کی رقم شامل کرنا چاہتا ہوں،اس کاجوشرعی طریقہ ہے وہ ارشاد فرمادیں کہ میں اس کو ماہانہ منافع بھی دیتا رہوں؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں اگر دکان میں موجود مال کے آپ خود مالک ہیں توآپ کے سوال کا جواب یہ ہے کہ چلتے کاروبار میں کسی کے مال کو شامل کرتے ہوئے شریک کرنا جائز نہیں ،البتہچلتےکاروبارمیں شرکت کاجائزطریقہ یہ ہے کہ آپ اپنےتمام مال کوئی حصہ (آدھایاچوتھائی وغیرہ)اس فرد کوبیچ دیں پھرعقدشرکت اس طورپرکریں کہ نفع فیصدکےحساب سےمقررکرلیں ،لیکن اگر اس میں کوئی نقصان ہواتووہ ہرشریک کےمال کےحساب سےہوگا۔
شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کی عدت کتنی ہوتی ہے؟ |