میاں بیوی اپنے گھر میں باجماعت نماز پڑھ سکتے ہیں؟

سوال: میاں بیوی اپنے گھر میں باجماعت نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب: مردحضرات پرمسجدمیں جماعت سے نماز پڑھنا واجب ہے اوربلاعذرِ شرعی جماعت کوترک کرناناجائزوگناہ ہے۔اس لئے وہ گھرپرنماز نہ پڑھیں،بلکہ مسجد میں جاکرباجماعت نماز اداکریں،البتہ اگر کسی وجہ سے مسجد کی جماعت نہ مل سکے اورمیاں بیوی جماعت سے نماز پڑھنا چاہیں اور مرد جماعت کروانے کا اہل بھی ہو،تو عورت اس قدر پیچھے کھڑی ہو کہ اس کی پنڈلی مردکی پنڈلی یااس کے کسی عضو کے محاذی(برابر)نہ ہوتواس طریقے سے جماعت سے نماز پڑھنا درست ہوگا۔

(دعوت اسلامی)

فجر کی جماعت کھڑی ہوتوسنتیں پڑھ سکتے ہیں ؟

About Ali Aqbat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے