سوال: موزوں پر مسح کے لئے موزہ پہنتے وقت کیا با وضو ہونا ضروری ہے؟
اگر با وضو موزہ پہنا پھر بے وضو حالت میں کسی ضرورت کے تحت اُتار کر پھر پہن لیا تو اسکے لئے کیا حکم ہے؟
جواب:موزوں پر مسح کے جائز ہونے کے لئے یہ ضروری ہے کہ موزے حالت وضو میں پہنے جائیں اور اگر بے وضو ہونے کی حالت میں موزے اتارلئے تو اب اس پر مسح کرنا جائز نہ ہوگا ،اب مسح کے جائز ہونے کے لئے دوبارہ سے پورا وضو یعنی پاؤں دھو کر وضو کرناہوگا،اس کے بعد مسح کرنا چاہیں تو مسح کرسکتے ہیں ۔