سوال: معصوم اور محفوظ عن الخطا میں کیا فرق ہے اور یہ کون ہیں؟
جواب:شرعی اصطلاح میں معصوم عن الخطاء وہ ہوتا ہے جس سے گناہ ہو ہی نہ سکے یعنی شرعا محال ہو۔ اس معنی میں فقط انبیاء کرام اور ملائکہ عظام علیہم السلام ہی معصوم ہیں۔ ان کے علاوہ کسی کیلئے یہ معنی ثابت نہیں ۔ |
اور محفوظ عن الخطا ء وہ ہوتے ہیں کہ جن سے خطا ہونا ممکن تو ہو (یعنی اگر ہو تو محال نہیں )،لیکن اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے انہیں گناہوں سے محفوظ رکھے جیسے صحابہ کرام علیہم الرضوان ،اہلبیت اطہاراور اکابراولیاء کرام ۔