سوال: مسجد کی چار دیواری میں وضو خانہ نہ ہو ،بلکہ باہر بنا ہوا ہے توکیاسنت اعتکاف کرنے والا اس وضو خانہ پر وضو کے لئے جاسکتا ہے؟
جواب:درافت کردہ صورت میں اگر مسجد میں کسی ایسی چیز میں وضو کرنا ممکن ہے جس میں وضو کرنے سے عین مسجد میں وضو کا پانی نہیں گرے گا ،تو مسجد سے باہر جا کر وضو کرنے کی اجازت نہیں ،اگر عین مسجد یا فنائے مسجد میں ایسا کوئی انتظام ممکن نہیں تو فرض وضو کے لئے مسجد سے باہر جاسکتے ہیں ،لیکن اس میں یہ خیال رہے کہ فوراً وضو کرکے مسجد کو لوٹ آئے ایک لمحہ بھی زائد باہر نہ رکے ۔