سوال: مصطفی جان رحمت یہ منقبت ہے نعت نہیں تم یانبی سلام علیک پڑھاکرو ایسا کہنے والے پر کیا حکم ہے؟
جواب: حمد و نعت اور منقبت تینوں کے لفظی معنیٰ قریب قریب ایک ہی ہیں یعنی تعریف و توصیف ۔ مگر مجازی معنیٰ جد اجُدا ہیں۔ حمد کا لفظ خدا کی تعریف کیلئے بولا جاتا ہے۔ سرورِ کائنات صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعریف کو نعت اور صحابۂ کرام و اولیائے عُظام علیھم الرضوان کی خوبیوں کے بیان کو منقبت کہتے ہیں۔چونکہ’’ مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام ‘‘میں جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف ہے وہاں وہا ں اہلبت اطہار وصحابہ کرام علیہم الرضوان کی تعریف بھی بیان ہوئی ہے لہذا س کلام کونعت بھی کہہ سکتے ہیں اور منقبت بھی ۔