سوال: مسلمان کی پیٹھ پیچھے اس کی برائی کرے اس کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب: مسلمان کی پیٹھ پیچھے اس کی برائی کرنا سخت ناجائز و حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہےسرورِ کائنات،شاہِ موجودات، محبوبِ ربُّ الْارضِ وَالسَّمٰوت عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:معراج کی رات ميں ايسی عورَتوں اور مَردوں کے پاس سے گزرا جو اپنی چھاتیوں کے ساتھ لٹک رہے تھے، تو ميں نے پوچھا:اے جبرئيل! يہ کون لوگ ہيں؟ عرض کی:يہ منہ پر عيب لگانے والے اور پيٹھ پيچھے برائی کر نے والے ہیں اوران کے مُتَعَلِّق اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتاہے:ترجَمہ کنزالایمان:خرابی ہے اس کے لئے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے، پیٹھ پیچھے بدی کرے۔(پ: 30، الھمزۃ: 1)
(شُعَبُ الْاِیمان ج۵ص۳۰۹حدیث۶۷۵۰)