سوال: مسلمان کا ہتھیلی کے ساتھ ٹاٹا یا بائے بائے کرنا کیسا ہے؟
جواب: رخصت ہوتے وقت سلام کرنا سنت ہے ،سلام کے علاوہ ٹاٹا یا بائے کہنا خلاف سنت ہے ، لہذا مسلمان کو ٹاٹا یا بائے بائے کہنے کی بجائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر ہی عمل کرنا چاہئے ، البتہ سلام و جواب کے بعد ٹاٹا یا بائے بائے کر لیا تو حرج نہیں ۔