سوال: مسلمان عورت کافرہ عورت کے کپڑے سلائی کرتی ہے کافرہ نے اسے اپنے جوتے اور کپڑے پہننے کے لئے دے دئے تو کیا مسلمان عورت وہ کپڑے پہن سکتی ہے؟
جواب:کفارے کے استعمالی کپڑے اور جوتے فری میں لینا منع ہے کہ عموماً استعمالی کپڑے اور جوتے فری دینے میں دینے والے کی جانب سے احسان اور بڑائی پائی جاتی ہے اور لینے والے کی جانب سے ذلت و احسان مندی پائی جاتی ہے ،اور مسلمان کو یہ روا نہیں کہ کافر کی احسان مندی و ذلت قبول کرے،البتہ اگر کافر کی طرف سے احسان مندی و ذلت نہ پائی جائے بلکہ کافر دینے میں فخر محسوس کرے کہ مسلمان نے میری چیز قبول کرلی ہے یا اس کے لینے میں دین پر ضرر نہ ہو اور اس کی چیز لینے میں واقعتاً یہ مصلحت ہو کہ میرے لینے یہ اسلام کے قریب آئے گا تو اس کے لینے میں حرج نہیں ،لیکن یہاں پر یہ بھی غور کر لیا جائے کہ استعمالی چیز دینے میں عموماً یہ بات (کہ کافر دینے میں فخر محسوس کرے یا کافر اسلام کے قریب آئے گا)نہیں پائی جاتی،لہذا بچنے میں ہی عافیت ہے ۔