مسلمان عورت کاسندوریا منگل سوتر پہننا

سوال:ہند میں رہنے والی بعض مسلمان عورتیں ہندوعورتوں کی طرح مانگ میں سندور اور گلے میں منگل سوترپہنتی ہیں ؟اس کا کیاحکم ہے؟

  جواب: مسلمان عورتوں کا مانگ میں سندور لگانا ،ناجائز وگناہ  ہے کہ یہ ہندو عورتوں کا شعار ہے۔

   بحرالعلوم حضرت علامہ مولانا مفتی عبدالمنان اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”یہ ہندو عورتوں کا شعار ہے ،حدیث شریف میں ہے :من تشبہ بقوم فھو منھم۔اس سے پرہیز ضروری ہے ۔“(فتاوی بحرالعلوم ،جلد3،صفحہ331،شبیر برادرز، لاہور)

   منگل سوتر بنیادی طور پر ایک زیور ہے لہذا جن علاقوں میں منگل سوتر پہننا غیر مسلموں ک

ا شعار ہو، وہاں مسلمان عورت کے لیے منگل سوتر پہننا،  جائز نہیں اور جن علاقوں میں شعار نہ ہو، وہاں ایسا زیور پہننا جائز ہے ۔

   مفتی نظام الدین رضوی مدظلہ العالی فرماتے ہیں :’’اگر یہ زیور کسی علاقے میں غیر مسلم کا شعار ہو کہ اس علاقے میں وہی پہنتی ہیں، اور اگر کوئی عورت منگل سوتر پہنتی ہوئی دکھے تو یہ سمجھا جائے کہ وہ غیر مسلم ہے، تو اس علاقے میں مسلمہ عورتوں کو منگل سوتر پہننا مکروہ و ناجائز ہے اور جن علاقوں میں یہ غیر مسلم عورتوں کا شعار نہ ہو، تو وہاں مسلمان عورتوں کو ایسا زیور پہننا جائز ہے اور اس میں کوئی کراہت نہیں کہ زیور بجائے خود مباح ہے ۔‘‘(سراج الفقہاء کی دینی مجالس ، صفحہ:142،مطبوعہ:ھند)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے