سوال: مسجد قریب ہوتے ہوئے کیا مدرسہ میں جماعت قائم کرنا جائز ہے ؟
جواب:اگرمسجد،مدسہ سے اتنی دورہے کہ مسجدمیں بغیراسپیکراذان دی جائے اورکسی قسم کاشوروغُل نہ ہوتومدرسہ تک اذان کی آواز آجائے ،توعاقل،بالغ،غیرمریض مردپرمسجد کی جماعت ِاولیٰ واجب ہے جس کوبلاعذر شرعی چھوڑنایامسجد کی جماعت چھوڑ کر مدرسہ ہی میں جماعت قائم کرلیناجائزنہیں ہے،البتہ اگرمدرسہ اتنادورہے کہ وہاں تک اس جیسی (یعنی بغیر سپیکر کے اذان دی جائے اور شور غل نہ ہونے کی صورت میں ) اذان کی آوازنہیں پہنچ سکتی تومسجدمیں جاکرجماعت سے نمازپڑھنا واجب نہیں،لیکن پھربھی مسجدمیں جاکرباجماعت نمازپڑھناافضل ہے۔