مسجد سے گھر کے لئے پانی بھر کر لے جانا کیسا ہے؟

سوال:مسجد سے گھر کے لئے پانی بھر کر لے جانا کیسا ہے؟

جواب: جہاں جہاں مسجدسے  پانی بھرکرلے جانے کاعرف ہے وہاں جائزہے اورجہاں عرف نہیں وہاں ناجائز،کہیں پانی وافر(کثیر)مقدارمیں ہوتاہے اورلوگ بالٹیاں بھر بھرکرلے جاتے ہیں توکہیں پانی کی کافی تنگی ہو تی ہے اورپیسے دے کرٹینکرسے پانی منگواناپڑتاہے ایسی تنگی کی صورت میں صرف ایک آدھ بوتل بھر نے کی حد تک اجازت ہوسکتی ہے اس میں بھی وہاں کاعرف دیکھا جائے گااگرعرف نہ ہوتوبوتل بھرکربھی نہیں لے جاسکتے اگرانتظامیہ نے صراحۃًلکھ کر لگا دیاہے کہ ’’پانی بھرکرلے جانامنع ہے‘‘تواس صورت میں بھی پانی بھرکرنہ لے جائیں،بہرحال پانی کی قلت و کثرت کے مطابق ہر علاقے کی مسجد کااپنااپناعرف ہوتاہے اسی کے اعتبارسے جوازوعدم جواز (یعنی جائزوناجائزہونے)کاحکم ہے۔

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے