سوال: ہماری مسجد جس کے عین مسجد پر تین فلور ہیں،سارے کے سارے عین مسجد ہیں ،اس کے تیسرے فلور پر باتھ روم بنانا کیسا ہے؟
جواب:عین مسجد کے اوپر یا نیچے کہیں بھی بیت الخلاء تعمیر کرنا سخت ناجائز و گناہ ہے ،ایک تو اس میں وقف کو اپنی ہئیت سے تبدیل کرنا ہے اور دوسرا عین مسجد میں بیت الخلاء بنانا مسجد کی بے ادبی اور مسجد کو گندہ کرناہے ،یہ سب سخت ناجائز وحرام اور جہنم میں لے جانے والے کام ہیں ،جس سے ہر مسلمان کو بچنا لازم ہے۔