سوال: مردوں کو سرخ رنگ کے کپڑے پہننا کیسا ہے؟
جواب: جواب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ سرخ رنگ کے کپڑے دوقسم کے ہوتے ہیں:(1)وہ کپڑاجوکُسُم کے سرخ رنگ سے رنگاہو۔(کُسُم :ایک پھول جس سے شہاب یعنی گہراسرخ رنگ نکلتاہے اوراس سے کپڑے رنگے جاتے ہیں۔اوریہ کپڑامُعَصْفَر کہلاتاہے )(2)کُسُم کے علاوہ کسی اورسرخ رنگ سے رنگاہواسرخ کپڑا۔
پہلی قسم یعنی کُسُم سے رنگاہواسرخ کپڑامردکوپہنناناجائزوگناہ ہے اورجن احادیث میں سرخ رنگ کاکپڑاپہننے سے منع کیاگیاہے ان سے مراداسی کسم سے رنگا ہواکپڑا ہے ۔ اوردوسری قسم یعنی کسم کے علاوہ کسی اورچیزسے رنگے ہوئے سرخ کپڑے کے بارے میں علماء کے مختلف اقوال ہیں لیکن صحیح مذہب کے مطابق مرد کیلئے ایساکپڑاپہنناجائزہے،البتہ اختلاف علماء کی وجہ سے بچنا بہتر ہے۔
لہذا سرخ رنگ کا وہ لباس جو کسم کے سرخ رنگ سے رنگا ہواہے تو اس کا پہننا ،ناجائز ہے ،اگرکسم کے علاوہ کسی اوررنگ سے رنگاگیاہے،تواس کاپہننااگرچہ جائزہے لیکن نہ پہننا بہترہے۔
یہ حکم خالص سرخ رنگ کا لباس پہننے میں ہے،البتہ سرخ دھاری دارکپڑے پہننا کہ جس سے عورتوں سے مشابہت نہ ہوتی ہو،تو اس میں کوئی حرج نہیں کہ نبی کریم ﷺ سے ایسا جوڑا پہنناثابت ہے۔