سوال: مرا ہوا بکرا کھاناجائز نہیں تو مری ہوئی مچھلی کھانا جائز ہے؟اگر جائز ہے تو کیوں ؟
جواب:جو مچھلی پانی میں مر کر تیر گئی یعنی جو بغیر مارے اپنے آپ مر کر پانی کی سطح پر الٹ گئی وہ حرام ہےاور اگر مچھلی خود سے نہ مری بلکہ کسی طریقے سے اسے ماراگیا یعنی کسی کے مارنے سے مری تو اس کاکھاناجائز ہے اوریہ جائز اس لئے ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :”ہمارے لیے دو مرے ہوئے جانوراور دو خون حلال ہیں۔ دو مردے مچھلی اور ٹڈی ہیں اور دو خون کلیجی اورتلی ہیں۔
(”سنن ابن ماجہ”،کتاب الأطعمۃ،باب الکبدوالطحال،الحدیث:۳۳۱۴،ج۴،ص۳۲.)