مدینے میں موت آنے کی دعا کرنا کیسا ہے؟

سوال: مدینے  میں موت آنے کی دعا کرنا کیسا ہے؟

جواب:مدینہ شریف میں مرنے کی دعا کرنا نہایت اچھا عمل ہےکہ  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : تم میں سے جس سے ہو سکے وہ مدینہ ہی میں مرے کیونکہ جو مدینہ میں مرے گا میں قیامت کے دن اس کی گواہی دوں گا یا اس کی شفاعت کروں گا۔

اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ  خود یہ دعا کیا کرتے تھے کہ :اے اللہ تعالیٰ مجھے اپنے راستے میں شہادت کی موت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر میں عطافرما۔

اسی فضیلت کو حاصل کرنے کے لئے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم عموما مدینہ شریف میں مرنے کی دعا کرتے ہیں ۔

(دعوت اسلامی)

دیوالی یا ہولی پر پٹاخےبیچنا کیسا ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے