سوال: مدنی چینل پر پیر صاحب کی بیعت کی تو کیا بیعت ہوگئی ؟
جواب: بیعت کے لئے ایجاب و قبول ہو نا ضروری ہے خواہ وہ پیر صاحب کے سامنے ہو یا کسی بھی دوسرے ذریعے سے ہولہذا خط و کتابت ،فون یا لائیو چینل پر ایجاب و قبول کر کے بیعت کی جا سکتی ہے۔البتہ الفاظ ِ بیعت کی ریکارڈنگ کے ذریعہ بیعت نہیں ہوسکتی۔