سوال:جب سردی کا موسم ہوتا ہے تو ہمارے یہاں اکثر ظہر عصر کی نماز مسجد کے چوک پر جماعت ہوتی ہے اور محراب کے سامنے سے ہٹ کر ہوتی ہے زید کہتا ہے کہ نماز ہوتی نہیں کیونکہ مسجد میں جب بھی جماعت سےنماز پڑھی جائےتو محراب کے سامنے پڑھی جائے گی۔محراب کے سامنے سے ہٹ کر پڑھائی جانے والی نماز میں کوئی کمی تو نہیں آئے گی؟
جواب:جماعت میں امام کا وسط مسجد میں کھڑے ہونا سنت ہے ،جماعت میں امام اس پر عمل کرے بلا ضرورت اس کی مخالفت نہ کرے ،لیکن اگر امام وسط ِمسجدمیں کھڑا ہونے کی بجائے دائیں ،بائیں کھڑا ہو جائے تو پھر بھی نماز ہو جائے گی۔