سوال: مجھ سے بد مزگی میں ایک مرتبہ طلاق کے الفاظ ادا ہو گئے ہیں،مجھے تجدید نکاح کے بارے معلومات چاہئے۔
جواب:طلاق کن الفاظ کے ساتھ دی سوال میں اس کی وضاحت نہیں،ہاں اگرواقعی بیوی کوایک طلاق رجعی ہوچکی ہو تودورانِ عدّت بغیرنکاح کے اس کے ساتھ رجوع کرنے کاختیارشوہرکوحاصل ہے اوراگررجوع نہ کیایہاں تک کہ عدّت گزرگئی تواب یہ طلاق رجعی بائن میں بدل گئی اوراب عورت رضامند ہوتواس کی رضاسے دوبارہ نئے مہرکے ساتھ بغیرحلالہ شرعی کے نکاح کرکے رہناجائزہے ۔اوروضاحت کے لیے بہتریہ ہے کہ آپ دارلافتاء اہلسنت کے فون نمبرز پر رابطہ کریں اورالفاظ طلاق اورعدّت کے بارے میں معلومات دے کرجواب حاصل کرلیں۔