سوال: تمہیدالایمان کی ص41 پرلکھا ہے کہ امام اہلسنت کی شرعی مجبوری:مجبوری تو وہ ہوتی ہے کہ کوئی گن پوائنٹ پرکوئی حکم دے تو یہاں پر تو ایسا کچھ نہیں ہو؟
جواب: شرعی مجبوری کی شریعت مطہرہ نے بہت سی صورتیں بیان کی ہیں جوحالات وواقعات اورافراد کے مختلف ہونے سے بدلتی رہتی ہیں،اورشریعت کے حکم پر عمل کرنابھی ایک مجبوری ہے جوشریعت کی طرف سے لازم ہے اورفتنہ وگمراہی کو روکنااوردین اسلام کی حفاظت کرناعلماء کے مراتب اورحالات وواقعات کے اعتبارسے علماء پرشریعت کی طرف سے لازم ہے،تواس طرح امام اہلسنت نے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے مسلمانوں کوگمراہی سے بچانے کی جد وجہد کی،اس فرائض منصبی کو پوراکرنے میں امام اہلسنت شریعت کی جانب سے مجبورتھے۔