سوال: میرے ماموں مالی مشکلات کا شکار ہیں تو کیا انہیں زکوۃ دے سکتے ہیں ؟
جواب: صورت مسئولہ میں اگر آپ کے ماموں مستحقِ زکوٰۃ ہیں یعنی ان کی ملکیت میں حاجت اصلیہ سے زائد 52.5 تولہ چاندی یااتنی مالیت کا حاجت اصلیہ سے زائد کسی بھی قسم کاا ضافی مال نہیں اورآپ کے ماموں سیدیاہاشمی بھی نہیں،توانہیں زکوٰۃ دینانہ صرف جائزہے،بلکہ افضل ودگناثواب کاموجب ہےجیسا کہ حدیث مبارک میں ہےکہ:ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:بے شک اہلِ قرابت پرصدقہ کا ثواب دوگنا بڑھا دیا جاتا ہے۔(معجم کبیرطبرانی،ج8،ص 206،مطبوعہ قاہرۃ)