سوال: لڑکا لڑکی کا رشتہ طے ہو جائے ،لیکن گھر والے دیر کر رہے ہوں ،تو کیا لڑکا و لڑکی چپکے سے نکاح کر کے ایک دوسرے سے باتیں کر سکتے ہیں ؟
جواب:نکاح ہو جانے کے بعد لڑکا و لڑکی کا ایک دوسرے سے گفتگو کا سلسلہ رکھنا تو اگرچہ شرعادرست ہے،لیکن یہ یاد رہے کہ والدین کی اجازت کے بغیر خود سے نکاح کرلینا،والدین کی دل آزاری کرکے انہیں سخت اذیت وتکلیف پہنچاناہے جوکہ ناجائز وحرام اورجہنم میں لے جانے والاکام ہے ،لہذا نکاح والدین کی رضا مندی کے ساتھ ان کو شامل کر کے ہی کیا جائے ورنہ ضروران کی دل آزاری اورپتانہیں کس کس گناہ میں مبتلاہوناپڑے۔