سوال: کچھ لوگ کہتے ہیں کہ لڑکیوں کو حفظ قرآن نہیں کروانا کہ لڑکیوں کا مستقبل میں یاد رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے ،عموماً بھول جاتی ہیں ،تو کیا یہ درست ہے؟
جواب:اسلامی بہنوں کا قرآن پاک حفظ کرنا یقیناً ایک بڑے ثواب کا کام ہے ،لیکن جہاں قرآن پاک کو یاد کرنا ثواب کا کام ہے وہاں اسے بھلادینا بھی بہت بڑا گناہ ہے ،چونکہ ہمارے معاشرے میں اسلامی بہنوں کا قرآن پاک کو یا د رکھ پانا بہت مشکل ہوتا ہے اس لئے علماء فرماتے ہیں کہ اتنا یاد کرے جتنا نماز میں پڑھنے کی حاجت رہتی ہے ،اس کے علاوہ دین کے دیگر احکامات کو سیکھنے میں وقت صرف کرے۔