سوال: قوالی سننا کیسا ہے؟ جبکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے بزرگ سنا کرتے تھے ،اس بارے رہنمائی فرمادیں ؟
جواب: مروجہ قوالی سنناناجائزوگناہ ہے کیونکہ یہ ڈھول، طبلہ،مزامیر،موسیقی اورآلات لہوولعب کے ساتھ گائی جاتی ہے جنکا بجانا اورسننا ناجائز ہے اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کواللہ عزوجل نے آلات موسیقی کوتوڑنے کاحکم دیاہے،جبکہ بزرگ بغیر ساز کے ہی قوالی سنتے تھے ۔