سوال: قضا نماز پڑھتے ہوئے اذان و اقامت پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:جماعت بھرکی نماز قضا ہوگئی، تو اَذان و اِقامت سے پڑھیں اور اکیلا بھی قضا کے ليے اَذان و اِقامت کہہ سکتا ہے، جب کہ گھر میں یا جنگل میں تنہا ہو، البتہ ایسی جگہ کہ جہاں کسی پر ظاہر ہو کہ یہ قضا نماز پڑ رہا ہے تو اذان و اقامت نہ کہے کہ یہ اس میں گناہ کا اظہا رہوگا اور گناہ کا اظہار گناہ ، ہاں اگر کسی ایسے سبب سے قضا ہوگئی، جس میں وہاں کے تمام مسلمان مبتلا ہوگئے، تو اگرچہ مسجد میں پڑھیں، اَذان واقامت کہیں۔