قضاء عمری کا حساب کا کیا طریقہ ہے یعنی ایک دن کی کتنی رکعتیں پڑھنی ہے ؟ اس کے اد اکا کیا طریقہ ہے؟

سوال: قضاء عمری کا حساب کا کیا طریقہ ہے یعنی ایک دن کی کتنی رکعتیں پڑھنی ہے ؟ اس کے اد اکا کیا طریقہ ہے؟

جواب:ایک دن کی تمام نمازیں قضا ہوجائیں تواس کی ٹوٹل 20رکعات بنتی ہیں،لہذا آپ اپنی عمر کے حساب سے دیکھ لیں کہ آپ نے کتنے دن اور کتنی نمازیں نہیں پڑھیں تو اس حساب سے نمازوں کی قضا کرنا شروع کریں  اور سالہاسال کی قضانمازوں میں بھی بہترطریقہ وہی ہے جووقتی نمازپڑھنے کاہے یعنی جس طرح وقتی نمازمیں تسبیح وقرأت وغیرہ سنت کے مطابق اداکی جاتی ہے اس میں بھی ویسے ہی کیاجائے۔ ہاں! البتہ شرع مطہرنے اس میں کچھ آسانیاں دیں ہیں جن کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ:وہ قضانمازوں کے ہررکوع اورہرسجدے کی تسبیحات تین بارکی بجائے ایک ایک بارپڑھ لے،مگررکوع اورسجودمیں مکمل جانے کے بعدتسبیح شروع کرے اورتسبیح مکمل پڑھنے کے بعداٹھے۔قضانمازوں کے فرضوں کی تیسری اورچوتھی رکعت میں الحمدشریف پڑھنے کے بجائے تین بار سبحان اللہ پڑھ لے اوروتر کی قضاکرتے ہوئے تینوں رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعدکوئی سورة ملاکرپڑھ لے اورتیسری رکعت میں اللہ اکبرکہہ کردعائے قنوت کی جگہ ایک بار یاتین باررب اغفر لی پڑھ لے اورقضانماز کے ہر قعدہ اخیرہ میں دونوں درودوں اور دعا کی جگہ صرف  اللھم صلی علی محمد والہ کہہ کر سلام پھیردے۔

مزید معلومات کے لئے امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانامحمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کا تصنیف کردہ رسالہ’’قضاء نمازوں کا طریقہ‘‘کا مطالعہ کریں ۔

(دعوت اسلامی)

ہم اللہ کی پوجا کرتے ہیں کہنا کیسا

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے