سوال: قصر نماز میں فرض نماز کے ساتھ سنت و نوافل بھی ادا کرنے ہوتے ہیں کیا اور یہ نماز کیسے ادا کرنی ہے؟
جواب:مسافر شرعی اگراطمینان اور قرار کی حالت میں نہیں ،تو سنتیں مؤکدہ چھوڑنے میں حرج نہیں اور اگر اطمینان وقرار کی حالت میں ہے ،تو مسافر شرعی کوسنتیں نہیں چھوڑنی چاہئے۔یادرہے کہ یہ حکم سنت فجر کے علاوہ سنتوں کاہے،سنت فجر چونکہ قریب بواجب کے ہے ،لہذا سفر میں حالت اطمینان ہو یا نہ ہو سنت فجر چھوڑنے کی اجازت نہیں ۔
رہا یہ کہ سفر میں سنن و نوافل کو کیسے ادا کرنا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ جس طرح قیام(یعنی غیرسفر) کی حالت میں ادا کرتے ہیں اسی طرح اب سفر میں بھی انہیں ویسے ہی پڑھا جائے گاکیونکہ قصر کرنے کا حکم صرف فرائض میں ہے سنن و نوافل کی قصر نہیں کی جائے گی ،انہیں پورا ہی پڑھا جائے گا۔